29 مئی 2014 - 10:13
دہشتگردی کی بیخ کنی کے لئے باہمی تعاون کی اپیل

الجزائر میں ناوابستہ تحریک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شریک وفود نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب میں ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں سے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لئے اپنی تمام تر توانائيوں سے استفادہ کریں۔ عبدالملک السلال نے کہا کہ اقوا متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کردار کو مستحکم بنانے، سلامتی کونسل میں اصلاحات اور عالمی مالیاتی اور اقتصادی اداروں کی اصلاح کے لئے ہمیں اپنے تمام تر وسائل سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمگيریت کے عمل میں توازن لانا چاہیے تا کہ ساری انسانیت کو اس کا فائدہ پہنچے۔ الجزائر کے وزیر اعظم نے ناوابستہ تحریک کے ایک سو بیس ملکوں سے اپیل کی کہ عالمی سطح پر دہشتگردی کی بیخ کنی کے لئے باہمی تعاون کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا اور غربت سے مقابلے نیز عالمی مسائل حل کرنے میں ناوابستہ تحریک کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ناوابستہ تحریک نے ہمیشہ آفاقی اقدار جیسے انسانی حقوق اور مساوات کا دفاع کیا ہے۔ الجزائر میں ناوابستہ تحریک کے وزراء خارجہ کا اجلاس گذشتہ روز شروع ہوا تھا جو آج اختتام پذیر ہوگا ۔

.......

/169